بیعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَتَّابٍ مَوْلَى هُرْمُزَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، فَقَالَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی، تو آپ نے فرمایا: جہاں تک تم سے ہو سکے ١ ؎۔
It was narrated that Attab the freed slave of Hurmuz, said: "I heard Anas bin Malik (RA) say: We gave our pledge to the Messenger of Allah ﷺ on the basis that we would listen and obey. He said: As much as you can." (Hasan)
Notes · وضاحت
١ ؎: سبحان اللہ، آپ ﷺ ماں باپ سے زیادہ اپنی امت پر مہربان تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: جہاں تک تم سے ہو سکے تاکہ وہ لوگ جھوٹے نہ ہوں جب کسی ایسی بات کا ان کو حکم دیا جائے جو ان کی طاقت سے خارج ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٨٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١١٩، ١٧٢، ١٨٥) (صحیح )