Sunan Ibne-Majah 287

پاکی کا بیان

287Sunan Ibne-Majah

مسواک کے بارے میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر مجھے یہ ڈر نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا ١ ؎۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Were it not that it would be too difficult for my Ummah (nation), I would have commanded them to use the tooth stick at every time of prayer.’” (sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مسواک کو واجب کردیتا، لیکن ہر نماز کے وقت مسواک کا مسنون ہونا ثابت ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ امت پر کس درجہ مشفق اور مہربان تھے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الطہارة ٧ (٧) (تحفة الأشراف: ١٢٩٨٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجمعة ٨ (٨٨٧)، التمني ٩ (٧٢٤٠)، صحیح مسلم/الطہارة ١٥ (٢٥٢)، سنن ابی داود/الطہارة ٢٥ (٤٦)، سنن الترمذی/الطہارة ١٨ (٢٢)، موطا امام مالک/الطہارة ٣٢ (١١٤)، مسند احمد (٢/٢٤٥، ٢٥٠)، سنن الدارمی/الطہارة ١٨ (٧١٠)، الصلاة ١٦٨ (١٥٢٥) (صحیح )