Sunan Ibne-Majah 249

سنت کی پیروی کا بیان

249Sunan Ibne-Majah

طلب علم کے بارے میں وصیت

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَاأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، قَالَ: مَرْحَبًا بِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا: إِنَّ النَّاسَ لَكُمْ تَبَعٌ، وَإِنَّهُمْ سَيَأْتُونَكُمْ مِنْ أَقْطَارِ الْأَرْضِ يَتَفَقَّهُونَ فِي الدِّينِ، فَإِذَا جَاءُوكُمْ فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا.

ہارون عبدی کہتے ہیں کہ جب ہم ابو سعید خدری ؓ کے پاس آتے تو وہ فرماتے: رسول اللہ ﷺ کی وصیت کے مطابق تمہیں خوش آمدید، رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: لوگ تمہارے پیچھے ہیں، اور عنقریب وہ تمہارے پاس زمین کے مختلف گوشوں سے علم دین حاصل کرنے کے لیے آئیں گے، لہٰذا جب وہ تمہارے پاس آئیں تو تم ان کے ساتھ بھلائی کرنا ۔

It was narrated that Abu Hârun Al-’Abdi said: “When we came to Abu Sa’eed Al-Khudri, he would say: ‘Welcome, in accordance with the injunction of the Messenger of Allah ﷺ , for the Messenger of Allah ﷺ said to us: “The people will follow you; they will come to you from all parts of the earth seeking to understand the religion. So when they come to you, take care of them.” (Da`if)

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/العلم ٤ (٢٦٥٠)، (تحفة الأشراف: ٤٢٦٢) (ضعیف) (سند میں ابوہارون العبدی ضعیف راوی ہے )