Sunan Ibne-Majah 2297

تجارت ومعاملات کا بیان

2297Sunan Ibne-Majah

غلام کیلئے کس حد تک دینے اور صدقہ کرنے کی گنجائش ہے؟

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ، قَالَ: كَانَ مَوْلَايَ يُعْطِينِي الشَّيْءَ، فَأُطْعِمُ مِنْهُ، فَمَنَعَنِي، أَوْ قَالَ: فَضَرَبَنِي، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَأَلَهُ، فَقُلْتُ: لَا أَنْتَهِي أَوْ لَا أَدَعُهُ؟، فَقَالَ: الْأَجْرُ بَيْنَكُمَا.

عمیر مولی آبی اللحم ؓ کہتے ہیں کہ میرے مالک مجھے کوئی چیز دیتے تو میں اس میں سے اوروں کو بھی کھلا دیتا تھا تو انہوں نے مجھ کو ایسا کرنے سے روکا یا کہا: انہوں نے مجھے مارا، تو میں نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: یا اسی مالک نے آپ ﷺ سے پوچھا: میں نے عرض کیا: میں اس سے باز نہیں آسکتا، یا میں اسے چھوڑ نہیں سکتا (کہ مسکین کو کھانا نہ کھلاؤں) تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم دونوں کو اس کا اجر ملے گا ۔

It was narrated that Urnair, the freed slave of Aabi Lahm, said: "My master used to give me, food and I would feed others from it, then he stopped me - or he said: "He beat me, So I asked the Prophet ﷺ " - or -"he asked him and I said: I will not stop: He said: Both of you will be rewarded:" (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الزکاة ٢٦ (١٠٢٥)، سنن النسائی/الزکاة ٥٦ (٢٥٣٨)، (تحفة الأشراف: ١٠٨٩٩) (صحیح )