اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور بھائی کی قیمت پر قیمت نہ لگائے۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَسُومُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ.
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودہ نہ کرے، اور نہ اپنے بھائی کے دام پر دام لگائے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said: "A man is not to undersell his brother, nor is he to try to outhaggle his brother." (Sahih)
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٥٨ (٢١٤٠)، الشروط ٨ (٢٧٢٣)، النکاح ٤٥ (٥١٤٢)، صحیح مسلم/النکاح ٦ (١٤١٢)، سنن ابی داود/النکاح ١٨ (٢٠٨٠)، سنن الترمذی/النکاح ٣٨ (١١٣٤)، سنن النسائی/النکاح ٢٠ (٣٢٤١)، (تحفة الأشراف: ١٣١٢٣)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع ٤٥ (٩٦)، مسند احمد (٢٠/٢٣٨، ٢٧٣، ٣١٨، ٣٩٤، ٤١١، ٤٢٧)، سنن الدارمی/النکاح ٧ (٢٢٢١) (صحیح )