Sunan Ibne-Majah 1821

زکوۃ کا بیان

1821Sunan Ibne-Majah

زکوة میں برا مال نکالنے کی ممانعت

حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ أَبِي عَرِيبٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ عَلَّقَ رَجُلٌ أَقْنَاءَ، أَوْ قِنْوًا، وَبِيَدِهِ عَصًا فَجَعَلَ يَطْعَنُ بِذَلِكَ، يُدَقْدِقُ فِي ذَلِكَ الْقِنْوِ، وَيَقُولُ: لَوْ شَاءَ رَبُّ هَذِهِ الصَّدَقَةِ تَصَدَّقَ بِأَطْيَبَ مِنْهَا، إِنَّ رَبَّ هَذِهِ الصَّدَقَةِ يَأْكُلُ الْحَشَفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .

عوف بن مالک اشجعی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ گھر سے نکلے، اور ایک شخص نے کھجور کے کچھ خوشے مسجد میں لٹکا دئیے تھے، آپ کے ہاتھ میں چھڑی تھی، آپ ﷺ اس خوشہ میں اس چھڑی سے کھٹ کھٹ مارتے جاتے، اور فرماتے: اگر یہ زکاۃ دینے والا چاہتا تو اس سے بہتر زکاۃ دیتا، یہ زکاۃ والا قیامت کے دن خراب ہی کھجور کھائے گا ١ ؎۔

It was narrated that Awf bin Malik AI-Ashjai said: "The Messenger of Allah ﷺ went out, and a man had hung up one or more bunches of dates. He (the Prophet ﷺ ) had a stick in his hand and he started hitting that bunch of dates repeatedly, saying: If the owner of these dates wanted to give in charity, he should have given something better than these. The owner of this charity will eat rotten and shriveled dates on the Day of Resurrection:" (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جیسا دیا ویسا پائے گا، اللہ تعالیٰ غنی و بےپرواہ ہے، اس کے نام پر تو بہت عمدہ مال دینا چاہیے، وہ نیت کو دیکھتا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الزکاة ١٦ (١٦٠٨)، سنن النسائی/الزکاة ٢٧ (٢٤٩٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٩١٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٢٣، ٢٨) (حسن )