Sunan Ibne-Majah 1809

زکوۃ کا بیان

1809Sunan Ibne-Majah

زکوة وصول کرنے والوں کے احکا م

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، وَيُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْعَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْعَامِلُ عَلَى الصَّدَقَةِ بِالْحَقِّ كَالْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ .

رافع بن خدیج ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: حق و انصاف کے ساتھ زکاۃ وصول کرنے والا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے، جب تک کہ لوٹ کر اپنے گھر واپس نہ آجائے ١ ؎۔

It was narrated that Rafi bin Khadij said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: The person who is appointed to collect the Sadaqah - who does so with sincerity and fairness is like onewho goes out to fight for the sake of Allah, until he returns to his house. (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: حق و انصاف سے کام لے یعنی شرع کے موافق رحم، شفقت اور رضامندی کے ساتھ زکاۃ کی وصولی کرے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الخراج والإمارة ٧ (٢٩٣٦)، سنن الترمذی/الزکاة ١٨ (٦٤٥)، (تحفة الأشراف: ٣٥٨٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٤٣، ٤٦٥، ٤/١٤٣) (حسن صحیح) (ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: ٢٦٠٤ )