Sunan Ibne-Majah 1803

زکوۃ کا بیان

1803Sunan Ibne-Majah

گائے بیل کی زکوة

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا، أَوْ تَبِيعَةً .

معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن بھیجا، اور حکم دیا کہ ہر چالیس گائے میں ایک مسنة لوں، اور ٣٠ تیس گائے میں ایک تبیع یا تبیعہ لوں ١ ؎۔

It was narrated that Mufid h bin Jabal said: "The Messenger of Allah ﷺ sent me to Yemen and commanded me; for every forty cows, to take a Musinnah, and for every thirty, a Tabi or Tabiah." (Daif)

Notes · وضاحت
١ ؎: مسنة ایسی گائے جو دو سال پورے کر کے تیسرے میں داخل ہوگئی ہو۔ اور اس کے سامنے والے دانت گر کر دوبارہ نکل آئے ہوں۔ ٢ ؎:تبیع گائے کا وہ بچھڑا جو ایک سال پورا کرکے دوسرے میں داخل ہوگیا ہو۔ ٣ ؎: تبیعہ گائے کی وہ بچھڑی جو ایک سال پورے کر کے دوسرے میں داخل ہوگئی ہو۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الزکاة ٤ (١٥٧٧)، سنن الترمذی/الزکاة ٥ (٦٢٣)، سنن النسائی/الزکاة ٨ (٢٤٥٢)، (تحفة الأشراف: ١١٣٦٣)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الزکاة ١٢ (٢٤)، مسند احمد (٥/٢٣٠، ٢٣٣، ٢٤٧)، سنن الدارمی/الزکاة ٥ (١٦٦٣) (صحیح )