Sunan Ibne-Majah 1796

زکوۃ کا بیان

1796Sunan Ibne-Majah

جب کوئی زکوة نکالے تو وصول کرنے والا یہ دعا دے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ الرَّجُلُ بِصَدَقَةِ مَالِهِ صَلَّى عَلَيْهِ، فَأَتَيْتُهُ بِصَدَقَةِ مَالِي، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى .

عبداللہ بن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کوئی اپنے مال کی زکاۃ لاتا تو آپ اس کے لیے دعا فرماتے، میں بھی آپ کے پاس اپنے مال کی زکاۃ لے کر آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اللهم صل على آل أبي أوفى اے اللہ! ابواوفی کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما ١ ؎۔

‘Abdullâh bin Abu Awfa said: “Whenever a man brought Sadaqah to the Messenger of Allah ﷺ he would bless him. I brought him the Sadaqah of my wealth and he said:(O Allah! Send blessing upon the family of Abu Awfa).”(Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص اپنی زکاۃ خود لے کر آئے تو عامل ( زکاۃ وصول کرنے والا ) اس کو دعائیں دے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الزکاة ٦٤ (١٤٩٧)، المغازي ٣٥ (٤١٦٦)، الدعوات ١٩ (٦٣٣٢)، ٣٣ (٦٣٥٩)، صحیح مسلم/الزکاة ٥٤ (١٠٧٨)، سنن ابی داود/الزکاة ٦ (١٥٩٠)، سنن النسائی/الزکاة ١٣ (٢٤٦١)، (تحفة الأشراف: ٥١٧٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣٥٣، ٣٥٤، ٣٥٥، ٣٨١، ٣٨٣) (صحیح )