Sunan Ibne-Majah 1780

روزوں کا بیان

1780Sunan Ibne-Majah

مستحاضہ اعتکاف کرسکتی ہے

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّبَّاحُ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: اعْتَكَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ، فَكَانَتْ تَرَى الْحُمْرَةَ، وَالصُّفْرَةَ، فَرُبَّمَا وَضَعَتْ تَحْتَهَا الطَّسْتَ .

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آپ کی بیویوں میں سے کسی نے اعتکاف کیا، تو وہ سرخی اور زردی دیکھتی تھیں، تو کبھی اپنے نیچے طشت رکھ لیتی تھیں ١ ؎۔

Aisha (RA) said: "One of the wives of the Messenger of Allah ﷺ observed Itikaf with him, and she used to see red and yellow discharge, and sometimes she would put a basin beneath her." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: جب خون حیض والے مقررہ دنوں سے زیادہ ہوجائے تو وہ استحاضہ ہے، مستحاضہ کو صوم و صلاۃ سب ادا کرنا چاہیے جیسا کہ اوپر گزرا، اس کا اعتکاف کرنا بھی صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحیض ١٠ (٣٠٩)، الاعتکاف ١٠ (٢٠٣٧)، سنن ابی داود/الصوم ٨١ (٢٤٧٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٣٩٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١٣١)، سنن الدارمی/الطہارة ٩٣ (٩٠٦) (صحیح )