Sunan Ibne-Majah 1778

روزوں کا بیان

1778Sunan Ibne-Majah

معتکف سر دھو سکتا ہے اور کنگھی کرسکتا ہے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ، فَأَغْسِلُهُ، وَأُرَجِّلُهُ، وَأَنَا فِي حُجْرَتِي، وَأَنَا حَائِضٌ، وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ .

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف کی حالت میں مسجد سے اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تو میں اسے دھو دیتی اور کنگھی کردیتی، اس وقت میں اپنے حجرے ہی میں ہوتی، اور حائضہ ہوتی اور آپ ﷺ مسجد میں ہوتے ١ ؎۔

It was narrated that ‘ Aisha (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ used to bring his head towards me when he was next door (observing I’tikaf), and I Would wash it and comb his hair, When I was in my apartment and I was menstruating, and he was in the mosque.” (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ معتکف اعتکاف کی حالت میں اپنے بدن میں سے بعض اجزاء باہر نکال سکتا ہے، اور حجرے کا دروازہ مسجد کی طرف تھا تو آپ ﷺ مسجد کی اخیر میں بیٹھ جاتے ہوں گے اور سر مبارک حجرے کے اندر کردیتے ہوں گے، اور ام المومنین عائشہ ؓ اس کو دھو دیتی ہوں گی، تو اس طرح ام المومنین عائشہ ؓ حجرے کے اندر رہتی ہوں گی ٕاور آپ ﷺ مسجد کے اندر۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٢٨٨)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض ٦ (٣٠١)، الاعتکاف ٤ (٢٠٢١)، اللباس ٧٦ (٥٩٢٥)، صحیح مسلم/الحیض ٣ (٢٩٧)، سنن ابی داود/الصوم ٧٩ (٢٤٦٨)، سنن النسائی/الطہارة ١٧٦ (٢٧٦)، الحیض ٢١ (٣٨٧)، موطا امام مالک/الاعتکاف ١ (١)، ٧ (٧) مسند احمد (٦/٣٢، ٥٥، ٨٦، ١٧٠، ٢٠٤، سنن الدارمی/الطہارة ١٠٨ (١٠٩٨)، (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٦٣٣) (صحیح )