Sunan Ibne-Majah 1757

روزوں کا بیان

1757Sunan Ibne-Majah

جو شخص مر جائے اور اس کے ذمہ ررمضان کے روزے ہوں جن کو کوتاہی کی وجہ سے نہ رکھا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْثَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامُ شَهْرٍ فَلْيُطْعَمْ عَنْهُ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينٌ .

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص مرجائے، اور اس پہ رمضان کے روزے ہوں تو اس کی جانب سے ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلایا جائے ۔

It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: Whoever dies owing the fasts of a month, one poor person should be fed on his behalf for each day." (Daif)

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصوم ٢٣ (٧١٨)، (تحفة الأشراف: ٨٤٢٣) (صحیح) (اس کی سند میں محمد بن سیرین کا ذکر وہم ہے، سنن ترمذی میں صرف محمد کا ذکر بغیر کسی نسبت کے ہے، امام ترمذی کہتے ہیں کہ محمد سے میرے نزدیک ابن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ ہیں، اور اس حدیث کو ہم مرفوعاً اسی طریق سے جانتے ہیں، اور صحیح ابن عمر ؓ سے موقوفاً ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح ابن خزیمہ ٢٠٥٦ ، و کامل ابن عدی ١؍٣٦٥ ، اور محمد بن عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ سوء حفظ کی وجہ سے ضعیف ہیں، حافظ ابن حجر کہتے ہیں: صدوق سئی الحفظ جداً، صدوق ہیں، اور حافظہ بہت برا ہے )