Sunan Ibne-Majah 1712

روزوں کا بیان

1712Sunan Ibne-Majah

حضرت داؤد (علیہ السلام) کے روزے

حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الشَّافِعِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَى اللَّهِ صِيَامُ دَاوُدَ، فَإِنَّهُ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا، وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صَلَاةُ دَاوُدَ، كَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَيُصَلِّي ثُلُثَهُ، وَيَنَامُ سُدُسَهُ.

عمرو بن اوس کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو ؓ کو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک روزوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ روزہ داود (علیہ السلام) کا روزہ ہے، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہیں رکھتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز داود (علیہ السلام) کی نماز ہے، آپ آدھی رات سوتے تھے، پھر تہائی رات تک نماز پڑھتے تھے، پھر رات کے چھٹے حصہ میں سو رہتے ۔

It was narrated from Abdullah bin Amr that the Messenger of Allah ﷺ said: "The most beloved fast to Allah is the fast of Dawud. for he used to fast one day and not the next And the most beloved of prayer to Allah is the prayer of Dawud: he used to sleep half of the night, pray one-third of the night and sleep onesixth of the night" (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/التہجد ٧ (١١٣١)، أحادیث الأنبیاء ٣٨ (٣٤٢٠)، صحیح مسلم/الصیام ٣٥ (١١٥٩)، سنن ابی داود/الصیام ٦٧ (٢٤٤٨)، سنن النسائی/قیام اللیل ١٣ (١٦٣١)، الصیام ٤٠ (٢٣٤٦)، (تحفة الأشراف: ٨٨٩٧)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصوم ٥٧ (٧٧٠)، سنن الدارمی/الصوم ٤٢ (١٧٩٣) (صحیح )