Sunan Ibne-Majah 1703

روزوں کا بیان

1703Sunan Ibne-Majah

روزہ کا ارادہ ہو اور صبح کے وقت جنابت کی حالت میں اٹھے

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبِيتُ جُنُبًا، فَيَأْتِيهِ بِلَالٌ فَيُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ، فَأَنْظُرُ إِلَى تَحَدُّرِ الْمَاءِ مِنْ رَأْسِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَأَسْمَعُ صَوْتَهُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، قَالَ مُطَرِّفٌ: فَقُلْتُ لِعَامِرٍ: أَفِي رَمَضَانَ؟، قَالَ: رَمَضَانُ وَغَيْرُهُ سَوَاءٌ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جنابت کی حالت میں رات گزارتے تھے، آپ ﷺ کے پاس بلال ؓ آتے، اور آپ کو نماز کی اطلاع دیتے تو آپ اٹھتے اور غسل فرماتے، میں آپ کے سر سے پانی ٹپکتے ہوئے دیکھتی تھی، پھر آپ نکلتے تو میں نماز فجر میں آپ کی آواز سنتی۔ مطرف کہتے ہیں: میں نے عامر سے پوچھا: کیا ایسا رمضان میں ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ رمضان اور غیر رمضان سب برابر تھا۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "The Prophet ﷺ used to spend the night in a state of sexual impurity, then Bilal (RA) would come to him and inform him that it is time for prayer. So he would get up and have a bath, and I would see the water dripping from his head, then he Would go out and I would hear his voice during Fajr prayer." (Sahih) (One of the narrators) Mutarrif SaId: "I said to Amrr: Was that during Ramadan? He said: In Ramadan and at other times.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٦٢٢)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم ٢٢ (١٩٢٥)، صحیح مسلم/الصوم ١٣ (١١٠٩)، سنن ابی داود/الصوم ٣٦ (٢٣٨٨)، سنن الترمذی/الصوم ٦٣ (٧٧٩)، موطا امام مالک/الصیام ٤ (١١)، مسند احمد (١/٢١١، ٦/٣٤، ٣٦، ٣٨، ٢٠٣، ٢١٣، ٢١٦، ٢٢٩، ٢٦٦، ٢٧٨، ٢٨٩، ٢٩٠، ٣٠٨)، سنن الدارمی/الصوم ٢٢ (١٧٦٦) (صحیح )