Sunan Ibne-Majah 1659

روزوں کا بیان

1659Sunan Ibne-Majah

عید کے دونوں مہینوں کا بیان

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: شَهْرَا عِيدٍ لَا يَنْقُصَانِ رَمَضَانُ، وَذُو الْحِجَّةِ.

ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: عید کے دونوں مہینے رمضان اور ذی الحجہ کم نہیں ہوتے ١ ؎۔

It was narrated that from "Abdur-Rahrnan bin Abu Bakrah,from his father, that the Prophet ﷺ said: "Two months of Eid whose reward cannot be reduced (even if they are twenty-nine days): Ramadan and Dhul-Hijjah." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی دونوں مہینے ٢٩ دن کے نہیں ہوتے، اگر ایک ٢٩ کا ہوتا ہے، تو دوسرا تیس کا، اور بعض نے کہا: مطلب یہ ہے کہ گو ان مہینوں کے دن کم ہوں لیکن اجر و ثواب کم نہیں ہوتا، تیس دن کا ثواب ملتا ہے اور یہی صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ١٢ (١٩١٢)، صحیح مسلم/الصوم ٧ (١٠٨٩)، سنن ابی داود/الصوم ٤ (٢٣٢٣)، سنن الترمذی/الصوم ٨ (٦٩٢)، (تحفة الأشراف: ١١٦٧٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٨، ٤٧، ٥٠) (صحیح )