Sunan Ibne-Majah 1626

جنازوں کا بیان

1626Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیماری کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عَائِشَةَ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ وَصِيًّا، فَقَالَتْ: مَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ، فَلَقَدْ كُنْتُ مُسْنِدَتَهُ إِلَى صَدْرِي، أَوْ إِلَى حَجْرِي فَدَعَا بِطَسْتٍ، فَلَقَدِ انْخَنَثَ فِي حِجْرِي، فَمَاتَ وَمَا شَعَرْتُ بِهِ، فَمَتَى أَوْصَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

اسود کہتے ہیں کہ لوگوں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے بیان کیا کہ علی ؓ رسول اللہ ﷺ کے وصی تھے، تو عائشہ ؓ نے کہا: آپ نے ان کو کب وصیت کی؟ میں تو آپ کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے تھی، یا گود میں لیے ہوئے تھی، آپ ﷺ نے طشت منگوایا، پھر آپ میری گود میں لڑھک گئے، اور وفات پا گئے، مجھے محسوس تک نہ ہوا، پھر آپ نے وصیت کب کی؟۔

It was narrated that Aswad said: "They said in Aisha (RA) s presence that Ali was appointed (by the Prophet ﷺ before he died),I! and she said: When was he appointed? He (the Prophet ﷺ ) was resting against my bosom, or in my lap, and he called for a basin, then he became limp in my lap and died, and I did not realize it. So when did he ﷺ appoint him?" (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوصایا ١ (٢٧٤١)، المغازي ٨٣ (٤٤٥٩)، صحیح مسلم/الوصیة ٥ (١٦٣٦)، سنن الترمذی/الشمائل ٥٣ (٣٨٦)، سنن النسائی/الطہارة ٢٩ (٣٣)، الوصایا ٢ (٣٦٥٤)، (تحفة الأشراف: ١٥٩٧٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٢٢، ٣٢) (صحیح )