Sunan Ibne-Majah 159

سنت کی پیروی کا بیان

159Sunan Ibne-Majah

حضرت جریر بن عبداللہ بجلی (رض) کے فضائل۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي، وَلَقَدْ شَكَوْتُ إِلَيْهِ أَنِّي لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي، فَقَالَ: اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا.

جریر بن عبداللہ بجلی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے پاس آنے سے نہیں روکا، اور جب بھی مجھے دیکھا میرے روبرو مسکرائے اور میں نے آپ ﷺ سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر ٹک نہیں پاتا (گر جاتا ہوں) تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پہ مارا اور دعا فرمائی: اے اللہ! اس کو ثابت رکھ اور اسے ہدایت کنندہ اور ہدایت یافتہ بنا دے ١ ؎۔

It was narrated that Jarir bin ‘Abdullâh Al-Bajali said: “The Messenger of Allah ﷺ never refused to see me from the time I became Muslim, and whenever he saw me he would smile at me. I complained to him that I could not sit firmly on a horse, so he struck me on the chest with his hand and said: ‘O Allah, make him firm and cause him to guide others and be rightly-guided.” (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: جریر ؓ دراز قد، خوبصورت اور حسین و جمیل تھے، عمر ؓ ان کو اس امت کا یوسف کہا کرتے تھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ١٥٤ (٣٠٣٥)، الأدب ٦٨ (٦٠٨٩)، مناقب الأنصار ٢١ (٣٨٢٢)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٢٩ (٢٤٧٥)، سنن الترمذی/ المناقب ٤٢ (٣٨٢٠)، (تحفة الأشراف: ٣٢٢٤)، مسند احمد (٤/٣٥٨، ٣٥٩، ٣٦٢، ٣٦٥) (صحیح )