Sunan Ibne-Majah 152

سنت کی پیروی کا بیان

152Sunan Ibne-Majah

حضرت بلال (رض) کے فضائل۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ، عَنْ سَالِمٍ: أَنَّ شَاعِرًا مَدَحَ بِلَالَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: بِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ خَيْرُ بِلَالٍ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: كَذَبْتَ لَا، بَلْ بِلَالُ رَسُولِ اللَّهِ خَيْرُ بِلَالٍ .

سالم سے روایت ہے کہ ایک شاعر نے بلال بن عبداللہ کی مدح سرائی کی، اور مصرعہ کہا: بلال بن عبد الله خير بلال بلال بن عبداللہ بلالوں میں سب سے بہتر ہیں ، تو ابن عمر ؓ نے کہا: تم غلط کہہ رہے ہو، ایسا نہیں ہے، بلکہ رسول اللہ ﷺ کے بلال بلالوں میں سب سے افضل اور بہتر ہیں۔

It was narrated from Sálim that a poet praised Bilal (RA) bin ‘Abdullah and said: “BiIâl bin Abdullah is better than any other Bilâl.” Ibn ‘Umar said: ‘You are lying. The Bildl of the Messenger of Allah ﷺ is better than any other Bilâl.” (Da’if)

Notes · وضاحت
١ ؎: بلال بن عبداللہ سے مراد عبداللہ بن عمر ؓ کے صاحبزادے بلال ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٧٨١، ومصباح الزجاجة: ٥٩) (ضعیف) (عمر بن حمزہ ضعیف ہیں )