Sunan Ibne-Majah 1377

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1377Sunan Ibne-Majah

گھر میں نفل پڑھنا

حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَتَّخِذُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ ١ ؎۔

It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Do not make your houses into graves.

Notes · وضاحت
١ ؎: گھر کو قبرستان بنانے کا مطلب یہ ہے کہ قبرستان کی طرح گھر میں بھی عدم عبادت والی ویرانی ماحول پیدا نہ کرو، بلکہ نفلی نماز گھر ہی میں پڑھا کرو تاکہ گھر میں بھی اللہ کی عبادت والا ایک پر رونق ماحول دیکھائی دے کہ جس سے بچوں کی تربیت میں بھی پاکیزگی کا اثر نمایاں ہوگا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٥٢ (٤٣٢)، التہجد ٣٧ (١١٨٧)، صحیح مسلم/المسافرین ٢٩ (٧٧٧)، سنن ابی داود/الصلاة ٢٠٥ (١٠٤٣)، ٣٤٦ (١٤٤٨)، (تحفة الأشراف: ٨١٤٢)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة ٢١٤ (٤٥١)، سنن النسائی/قیام اللیل ١ (١٥٩٩)، مسند احمد (٢/٦، ١٦) (صحیح )