Sunan Ibne-Majah 1368

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1368Sunan Ibne-Majah

قیام اللیل کی بجائے جو عمل کافی ہوجائے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَأَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْإِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، مَنْ قَرَأَهُمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ، قَالَ حَفْصٌ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَلَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ وَهُوَ يَطُوفُ فَحَدَّثَنِي بِهِ.

ابومسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سورة البقرہ کی آخر کی دو آیتیں جو رات میں پڑھے گا، تو وہ دونوں آیتیں اس کو کافی ہوں گی ١ ؎۔ حفص نے اپنی حدیث میں کہا کہ عبدالرحمٰن کہتے ہیں: میں نے ابومسعود ؓ سے ملاقات کی وہ طواف کر رہے تھے تو انہوں نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی۔

It was narrated that Abu Masud said: The Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever recites the last two Verses of Sural Al- Baqarah at night, that will be sufficient for him." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: کافی ہونے سے مراد یہ ہے کہ یہ دونوں آیتیں رات کے قیام اور عبادت کے بدلہ میں کافی ہوجائیں گی، جیسا کہ ترجمہ باب سے پتہ چلتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المغازي ١٢ (٤٠٠٨)، صحیح مسلم/المسافرین ٤٣ (٨٠٨)، سنن ابی داود/الصلاة ٣٢٦ (١٣٩٧)، سنن الترمذی/فضائل القرآن ٤ (٢٨٨١)، (تحفةالأشراف: ٩٩٩٩، ١٠٠٠٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١١٨، ١٢١، ١٢٢)، سنن الدارمی/الصلاة ١٧٠ (١٥٢٨) (صحیح )