Sunan Ibne-Majah 1236

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1236Sunan Ibne-Majah

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنے کسی امتی کے پیچھے نماز پڑھنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: تَخَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ، وَقَدْ صَلَّى بِهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَكْعَةً، فَلَمَّا أَحَسَّ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ذَهَبَ يَتَأَخَّرُ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتِمَّ الصَّلَاةَ، قَالَ: وَقَدْ أَحْسَنْتَ كَذَلِكَ فَافْعَلْ.

مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (ایک سفر میں) پیچھے رہ گئے، اور ہم اس وقت لوگوں کے پاس پہنچے جب عبدالرحمٰن بن عوف ؓ انہیں ایک رکعت پڑھا چکے تھے، جب انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی آمد محسوس کی تو پیچھے ہٹنے لگے، نبی اکرم ﷺ نے ان کو نماز مکمل کرنے کا اشارہ کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: تم نے اچھا کیا، ایسے ہی کیا کرو ١ ؎۔

Hamzah bin Mughirah bin Shu’bah narrated that his father said: "The Messenger of Allah ﷺ SAW lagged behind (on a journey) and we reached the people when Abdur Rahman bin Awf had already led them in one Rakah of the prayer. When he realized that the Prophet ﷺ SAW was there, he wanted to step back, but the Prophet ﷺ SAW gestured to him that he should complete the prayer. He said: You have done well; do the same in the future. (Sahih).

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جب نماز کا وقت آ جایا کرے تو نماز شروع کردیا کرو، اور میرے انتظار میں تاخیر نہ کرو، یہ حکم آپ ﷺ نے سفر میں دیا، لیکن حضر میں تو آپ ہر روز نماز کو افضل وقت پر پڑھا کرتے تھے، اور کبھی کبھی لوگ آپ کا انتظار بھی کرتے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الطہارة ٢٢ (٢٧٤)، سنن النسائی/الطہارة ٨٧ (١٠٨)، (تحفة الأشراف: ١١٤٩٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/ ٢٤٨، ٢٥١، ١١٢، ١٥٠، ٢١٠، ٢٤٨)، سنن الدارمی/الصلاة ٨١ (١٣٧٥) (صحیح )