Sunan Ibne-Majah 1222

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1222Sunan Ibne-Majah

نماز میں حدث ہوجائے تو کس طرح واپس جائے ؟

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ بْنِ عَبِيدَةَ بْنِ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَأَحْدَثَ، فَلْيُمْسِكْ عَلَى أَنْفِهِ، ثُمَّ لِيَنْصَرِفْ. حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْعَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب کسی شخص کو نماز میں حدث ہوجائے، تو اپنی ناک پکڑ لے اور چلا جائے ١ ؎۔

It was narrated from Aisha (RA) that the Prophet ﷺ SAW said: "When anyone of you performs prayer and commits Hadath, (passing of wind) let him take hold of his nose, then leave." (Sahih).

Notes · وضاحت
١ ؎: وضو کرنے کے لئے ناک پکڑنے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ اس سے لوگ سمجھیں کہ اس کی نکسیر پھوٹ گئی ہے، کیونکہ شرم کی بات ہے (ہوا خارج ہوجانے کی بات) کو چھپانا ہی بہتر ہے۔ اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ ؓ سے اسی جیسی حدیث مرفوعاً آئی ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧١٢٩، ومصباح الزجاجة: ٤٢٩)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ٢٣٦ (١١١٤) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: ٣٢ ، صحیح ابی داود: ١٠٢٠ ، سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ٢٩٧٦ ) تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧١٢٩، ومصباح الز جاجة: ٤٢٩/أ) (صحیح) (اس کی سند میں عمر بن قیس ضعیف راوی ہیں، لیکن سابقہ متابعت سے تقویت پاکر صحیح ہے )