Sunan Ibne-Majah 1181

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1181Sunan Ibne-Majah

دعا میں ہاتھ اٹھانا اور چہرہ پر پھیرنا

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْمُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَعَوْتَ اللَّهَ فَادْعُ بِبَاطِنِ كَفَّيْكَ، وَلَا تَدْعُ بِظُهُورِهِمَا، فَإِذَا فَرَغْتَ، فَامْسَحْ بِهِمَا وَجْهَكَ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم اللہ تعالیٰ سے دعا کرو تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کا باطن منہ کی طرف کر کے دعا کرو، ان کے ظاہری حصہ کو منہ کی طرف نہ کرو، اور جب دعا سے فارغ ہوجاؤ تو دونوں ہتھیلیاں اپنے چہرہ پر پھیر لو ۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ SAW said: When you call upon Allah, then do so with the palms of your hands (upwards). Do not do so with the back of your hands (upwards). And when you finish, then wipe your face with them:" (Da’if).

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٣٥٨، (١٤٨٥)، (تحفة الأشراف: ٦٤٤٨، ومصباح الزجاجة: ٤١٧)، (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٣٨٦٦) (ضعیف) (اس کی سند میں صالح بن حسان ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: ٣٣٤ )