Sunan Ibne-Majah 1173

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1173Sunan Ibne-Majah

وتر میں کون کونسی سورتیں پڑھی جائیں ؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، وَأَبُو يُوسُفَ الرَّقِّيُّ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّيْدَلَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْخُصَيْفٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْنَا عَائِشَةَ: بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يُوتِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَتْ: كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى: بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَفِي الثَّانِيَةِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَفِي الثَّالِثَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَ الْمُعَوِّذَتَيْنِ.

عبدالعزیز بن جریج کہتے ہیں کہ ہم نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ وتر میں کون سی سورتیں پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ پہلی رکعت میں: سبح اسم ربک الأعلى دوسری میں قل يا أيها الکافرون اور تیسری میں قل هو الله أحد اور معوذتین پڑھتے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Abdul- ‘Aziz bin Juraij said: "We asked Aisha (RA) what the Messenger of Allah ﷺ SAW used to recite in Witr. She said:’He used to recite: "Glorify the Name of your Lord the Most High,"in the first Rakah, Say: "O you disbelievers!” in the second Rakah, and Say: Allah is One in the third and the Muawwidhatain (Chapter 113, 114)."(Daif).

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ نبی اکرم ﷺ وتر کی تین رکعتیں پڑھتے تھے، پہلی رکعت میں سبح اسم ربک الأعلى کی تلاوت فرماتے، اور دوسری رکعت میں قل يا أيها الکافرون کی، اور تیسری رکعت میں: قل هو الله أحد اور معوذتین پڑھتے تھے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٣٣٩ (١٤٢٤)، سنن الترمذی/الصلاة ٢٢٣ (٤٦٣)، (تحفة الأشراف: ١٦٣٠٦) وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/ ٢٢٧) (صحیح )