Sunan Abu Dawood 956

نماز کا بیان

956Sunan Abu Dawood

بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَأَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السُّورَةَ فِي رَكْعَةٍ ؟ قَالَتْ: الْمُفَصَّلَ، قَالَ: قُلْتُ: فَكَانَ يُصَلِّي قَاعِدًا ؟ قَالَتْ: حِينَ حَطَمَهُ النَّاسُ.

عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ پوری سورت ایک رکعت میں پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: (ہاں) مفصل کی، پھر میں نے پوچھا: کیا آپ بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: جس وقت لوگوں (کے کثرت معاملات) نے آپ ﷺ کو شکستہ (یعنی بوڑھا) کردیا۔

Abdullah bin Umar (RA) said: A Sunnah of the prayer is that you should raise your right foot, and make your left foot lie (on the ground).

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ١٦ (٧٣٢)، (تحفة الأشراف: ١٦٢٢٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١٧١، ٢٠٤) (صحیح) الشطر الثاني منہ