امام سے پہلے اٹھ کر چلے جانے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ بُغَيْلٍ الْمُرْهِبِيُّ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضَّهُمْ عَلَى الصَّلَاةِ وَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْصَرِفُوا قَبْلَ انْصِرَافِهِ مِنَ الصَّلَاةِ.
انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے انہیں (یعنی مسلمانوں کو) نماز کی ترغیب دلائی اور انہیں امام سے پہلے نماز سے اٹھ کر جانے سے منع فرمایا۔
Anas said: The prophet ﷺ persuaded them to say prayer in congregation and prohibited them to leave before he goes away from the prayer.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٥٨١)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة ٢٥ (٤٢٧)، سنن النسائی/السھو ١٠٢ (١٣٦٤)، مسند احمد (٣/١٠٢، ١٢٦، ١٥٤، ٢٤٠)، سنن الدارمی/الصلاة ٧٢ (١٣٥٦) (صحیح )