نماز کی تحریم و تحلیل کا بیان
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ابْنِ عَقِيلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ.
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نماز کی کلید (کنجی) پاکی ہے، اور اس کی تحریم تکبیر ہے، اور اس کی تحلیل تسلیم ہے ١ ؎۔
Narrated Ali ibn Abu Talib: The Prophet ﷺ said: The key of prayer is purification; takbir (saying Allah is most great) makes (all acts which break prayer) unlawful and taslim (uttering the salutation) makes (all such acts) lawful.
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی تکبیر تحریمہ کے ساتھ ہی نماز کے منافی سارے کام حرام ہوجاتے ہیں، اور سلام پھیرنے کے ساتھ ہی وہ سارے کام جائز ہوجاتے ہیں جو نماز میں ناجائز ہوگئے تھے، پس سلام ہی کے ذریعہ آدمی کی نماز پوری ہوگی نہ کہ کسی اور چیز سے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطھارة ٣ (٣)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٣ (٢٧٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٢٦٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/١٢٣)، سنن الدارمی/الطھارة ٢١ (٧١٣) (حسن صحیح )