Sunan Abu Dawood 615

نماز کا بیان

615Sunan Abu Dawood

سلام پھیرنے کے بعد امام قبلہ سے رخ پھیر لے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْبَرَاءِ، عَنْالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ، فَيُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ ہم جب رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہماری یہ خواہش ہوتی کہ ہم آپ کی داہنی طرف رہیں، تاکہ آپ ﷺ (سلام پھیرنے کے بعد) اپنا رخ ہماری طرف کرلیں ١ ؎۔

Narrated Al-Bara ibn Azib: When we would pray behind the Messenger of Allah ﷺ , we liked to be on his right side. He (the Prophet) would sit turning his face towards us (and back towards the Kabah) ﷺ .

Notes · وضاحت
١ ؎: نبی اکرم ﷺ زیادہ تر داہنی طرف مڑتے تھے، اس لئے لوگ آپ کے دائیں رہنا پسند کرتے تھے، بعض اوقات آپ ﷺ بائیں طرف بھی مڑتے تھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ٨ (٧٠٩)، سنن النسائی/الإمامة ٣٤ (٨٢٣)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٥٥ (١٠٠٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٨٩)، وقد أخرجہ: (٤/٢٩٠، ٣٠٤) (صحیح )