Sunan Abu Dawood 4980

ادب کا بیان

4980Sunan Abu Dawood

سابقہ کا اضافہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ فُلَانٌ، وَلَكِنْ قُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شَاءَ فُلَانٌ.

حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم یوں نہ کہو: جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے ١ ؎ بلکہ یوں کہو: جو اللہ چاہے پھر فلاں چاہے۔

Narrated Hudhayfah (RA) : The Prophet ﷺ said: Do not say: What Allah wills and so and so wills, but say: What Allah wills and afterwards so and so wills.

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ اس جملہ میں اللہ کی مشیت کے ساتھ دوسرے کی مشیت شامل ہے جب کہ اللہ چاہے پھر فلاں چاہے میں ایسی بات نہیں ہے، کیونکہ اللہ کے چاہنے کے بعد پھر دوسرے کے چاہنے میں کوئی قباحت نہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٣٣٧١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٨٤، ٣٩٤، ٣٩٨) (صحیح )