آقا کو غلام اے میرے رب کہہ کر نہ پکارے
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، وَحَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: عَبْدِي وَأَمَتِي، وَلَا يَقُولَنَّ الْمَمْلُوكُ: رَبِّي وَرَبَّتِي، وَلْيَقُلِ الْمَالِكُ: فَتَايَ وَفَتَاتِي، وَلْيَقُلِ الْمَمْلُوكُ: سَيِّدِي وَسَيِّدَتِي، فَإِنَّكُمُ الْمَمْلُوكُونَ، وَالرَّبُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی (اپنے غلام یا لونڈی کو) عبدي (میرا بندہ) اور أمتي (میری بندی) نہ کہے اور نہ کوئی غلام یا لونڈی (اپنے آقا کو) ربي (میرے مالک) اور ربتي (میری مالکن) کہے بلکہ مالک یوں کہے: میرے جوان! یا میری جوان! اور غلام اور لونڈی یوں کہیں: سيدي (میرے آقا) اور سيدتي (میری مالکن) اس لیے کہ تم سب مملوک ہو اور رب صرف اللہ ہے ۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Prophet ﷺ said: None of you must say: My slave (abdi) and My slave-woman (amati), and a slave must not say: My lord (rabbi or rabbati). The master (of a slave) should say: My young man (fataya) and My young woman (fatati), and a slave should say My master (sayyidi) and My mistress (sayyidati), for you are all (Allahs slave and the Lord is Allah, Most High.