Sunan Abu Dawood 4972

ادب کا بیان

4972Sunan Abu Dawood

کلام میں زعمو کہنے کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ أَوْ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لِأَبِي مَسْعُودٍ: مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: فِي زَعَمُوا، قال: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ زَعَمُوا، قال أبو داود: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: هَذَا حُذَيْفَةُ.

ابومسعود ؓ نے ابوعبداللہ (حذیفہ) ؓ سے یا ابوعبداللہ نے ابومسعود سے کہا تم نے زعموا کے سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کو کیا فرماتے سنا؟ وہ بولے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: زعموا (لوگوں نے گمان کیا) آدمی کی بہت بری سواری ہے ١ ؎۔

Abu Masud asked Abu Abu Allah, or Abu Abdullah asked Abu Masud; what did you hear the Messenger of Allah ﷺ say about za’ama (they alleged, asserted, or it is said). He replied: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: it is a bad riding-beast for a man (to say) za’ama (they asserted). Abu DAwud said: This Abu Abdullah is Hudhaifah.

Notes · وضاحت
١ ؎: چونکہ زعموا کا تعلق ایسے قول اور ایسی بات سے ہے جو غیر یقینی ہے، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں اس لئے آپ ﷺ نے اس لفظ و اپنے مقصد کے لئے سواری بنانے اور اس کی آڑ لے کر کوئی ایسی بات کہنے سے منع کیا ہے جو غیر محقق ہو اور جو پایہ ثبوت کو نہ پہنچتی ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٣٣٦٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١١٩، ٥/٤٠١) (صحیح )