Sunan Abu Dawood 4940

ادب کا بیان

4940Sunan Abu Dawood

کبوتر بازی کرنا

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَتْبَعُ حَمَامَةً، فَقَالَ: شَيْطَانٌ يَتْبَعُ شَيْطَانَةً.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ کبوتری کا (اپنی نظروں سے) پیچھا کر رہا ہے (یعنی اڑا رہا ہے) تو آپ نے فرمایا: ایک شیطان ایک شیطانہ کا پیچھا کر رہا ہے ١ ؎۔

Narrated Abu Hurairah (RA) : The Messenger of Allah ﷺ saw a man pursuing a pigeon. He said: A devil is pursuing a female devil.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی دونوں شیطان ہیں، کبوتر اڑانے والا اس لئے شیطان ہے کہ وہ اللہ سے غافل اور بےپرواہ ہے، اور کبوتر اس لئے شیطان ہے کہ وہ اڑانے والے کی غفلت کا سبب بنا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الأدب ٤٤ (٣٧٦٥)، (تحفة الأشراف: ١٥٠١٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٤٥) (حسن صحیح )