Sunan Abu Dawood 4849

ادب کا بیان

4849Sunan Abu Dawood

عشاء کے بعد گفتگو (قصے کہانیاں) کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عَوْفٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ النَّوْمِ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثِ بَعْدَهَا.

ابوبرزہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عشاء سے پہلے سونے ١ ؎ اور اس کے بعد بات کرنے ٢ ؎ سے منع فرماتے تھے۔

Abu Barzah said: The Messenger of Allah ﷺ forbade sleeping before the night prayer and talking after it.

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ اس میں عشاء چھوٹ جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ ٢ ؎: اور اس صورت میں قیام اللیل (تہجد) اور فجر کے چھوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/ المواقیت ٢٣ (٥٦٨)، سنن الترمذی/الصلاة ١١ (١٦٨)، سنن ابن ماجہ/ الصلاة ١٢٥ (٧٠١)، (تحفة الأشراف: ١١٦٠٥، ١١٦٠٦) (صحیح )