Sunan Abu Dawood 474

نماز کا بیان

474Sunan Abu Dawood

مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، وَشُعْبَةُ، وَأَبَانُ، ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: التَّفْلُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ، وَكَفَّارَتُهُ أَنْ تُوَارِيَهُ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ تم اسے (مٹی) میں چھپا دو ١ ؎۔

Anas bin Malik (RA) reported the Prophet ﷺ as saying: Spitting in the mosque is a sin and it is expiated by burying the spittle.

Notes · وضاحت
١ ؎: جن مسجدوں کا فرش خام اور غیر پختہ ہوتا ہے وہاں تو یہ ممکن ہے کہ تھوک کر اسے مٹی میں دبا دیں، مگر جن مسجدوں کا فرش پختہ ہو وہاں تھوکنا بالکل منع ہے، اگر تھوکنے کی ضرورت آ ہی پڑے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ دستی یا ٹیشو پیپر میں تھوک کر جیب میں رکھ لے تاکہ دوسروں کو تکلیف نہ پہنچے اور نہ مسجد گندی ہو۔
Takhrij · تخریج
حدیث مسلم بن إبراہیم عن ہشام وأبان تفرد بہ أبو داود، تحفة (١١٣٧، ١٣٨٣)، وحدیث مسلم بن إبراہیم عن شعبة، صحیح البخاری/الصلاة ٣٧ (٤١٥)، صحیح مسلم/المساجد ١٣ (٥٥٢)، (تحفة الأشراف: ١٢٥١)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجمعة ٤٩ (٥٧٢)، سنن النسائی/المساجد ٣٠ (٧٢٤)، مسند احمد (٣/١٧٣، ٢٣٢، ٢٧٤، ٢٧٧)، سنن الدارمی/الصلاة ١١٦ (١٤٣٥) (صحیح )