انبیاء میں بعض کو بعض پر فضیلت دینے کا بیان
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، يَذْكُرُ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ، فَقَالَ 0 رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ إِبْرَاهِيمُ.
انس ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کو کہا: اے مخلوق میں سے سب سے بہتر! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ شان تو ابراہیم (علیہ السلام) کی ہے ١ ؎۔
Anas said: A man said to the Messenger of Allah ﷺ : O best of all creatures! The Messenger of Allah ﷺ said: That was Abraham ﷺ .
Notes · وضاحت
١ ؎: ممکن ہے خیرالبریۃ ابراہیم (علیہ السلام) کا لقب ہو، وہ اپنے زمانہ کے سب سے بہتر تھے، آپ نے ازراہ انکسار ایسا فرمایا ورنہ آپ یقینا خیرالبریۃ ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الفضائل ٤١ (٢٣٦٩)، سنن الترمذی/تفسیر البینة ٨٦ (٣٣٥٢)، (تحفة الأشراف: ١٥٧٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٧٨، ١٨٤) (صحیح )