Sunan Abu Dawood 4573

دیت کا بیان

4573Sunan Abu Dawood

پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو،عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: قَامَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، لَمْ يَذْكُرْ وَأَنْ تُقْتَلَ، زَادَ: بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: اللَّهُ أَكْبَرُ لَوْ لَمْ أَسْمَعْ بِهَذَا لَقَضَيْنَا بِغَيْرِ هَذَا.

طاؤس کہتے ہیں کہ عمر ؓ منبر پر کھڑے ہوئے، آگے راوی نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی البتہ اس کا ذکر نہیں کیا کہ وہ قتل کی جائے، اور انہوں نے بغرة عبد أو أمة کا اضافہ کیا ہے، راوی کہتے ہیں: اس پر عمر ؓ نے کہا: اللہ اکبر! اگر ہم یہ حکم نہ سنے ہوتے تو اس کے خلاف فیصلہ دیتے۔

Narrated Tawus (RA) : Umar stood on the pulpit. He then mentioned the rest of the tradition to the same effect as mentioned before. He did not mention that she should be killed. This version adds: a male or a female slave. Umar then said: Allah is Most Great. Had I not heard it, we would have decided about it something else.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، وانظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ٣٤٤٤) (ضعیف الإسناد )