Sunan Abu Dawood 4309

لڑائی اور جنگ وجدل کا بیانBattles and Great Conflicts
صحیح

حبشہ کے بیان میں

عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اہل حبشہ کو چھوڑے رہو جب تک وہ تمہیں چھوڑے ہوئے ہیں ١ ؎، کیونکہ کعبہ کے خزانے کو سوائے ایک باریک پنڈلیوں والے حبشی کے کوئی اور نہیں نکالے گا ٢ ؎۔

حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ أَحْمَدَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حَنِيفٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اتْرُكُوا الْحَبَشَةَ مَا تَرَكُوكُمْ فَإِنَّهُ لَا يَسْتَخْرِجُ كَنْزَ الْكَعْبَةِ إِلَّا ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنْ الْحَبَشَةِ.

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-As: The Prophet ﷺ said: Leave the Abyssinians alone as long as they leave you alone, for it is only the Abyssinian with short legs who will seek to take out the treasure of the Kabah.

About this hadith: grade, notes, sources
Notes · وضاحت
١ ؎ : یعنی ان سے چھیڑ خوانی میں پہل نہ کرو۔ ٢ ؎ : ایسا قیامت کے قریب عیسیٰ (علیہ السلام) کے ظہور کے وقت ہوگا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف : ٨٦٠٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( ٥/٣٧١) (حسن )