Sunan Abu Dawood 424

نماز کا بیان

424Sunan Abu Dawood

نماز فجر کا وقت

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْمَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَصْبِحُوا بِالصُّبْحِ، فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِأُجُورِكُمْ، أَوْ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ.

رافع بن خدیج ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: فجر (نماز صبح) اس وقت پڑھو جب اچھی طرح صبح (صادق) ہوجائے، کیونکہ یہ چیز تمہارے ثوابوں کو زیادہ کرنے والی ہے (یا کہا: ثواب کو زیادہ کرنے والی ہے) ١ ؎۔

Rafi bin Khadij reported the Messenger of Allah ﷺ as saying: Offer Fajr prayer at dawn, for it is most productive of rewards to you or most productive of reward.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی فجر طلوع صبح کے وقت پڑھو کیونکہ اصبح الرجل اس وقت کہا جاتا ہے جب آدمی صبح کرے اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں نے أسفروا بالفجر کی روایت کی ہے، وہ روایت بالمعنی ہے اور یہ غلس میں پڑھنے کی فضیلت کی دلیل ہے نہ کہ اسفار کی۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصلاة ٣ (١٥٤)، سنن النسائی/المواقیت ٢٦ (٥٥٠)، سنن ابن ماجہ/الصلاة ٢ (٦٧٢)، تحفة الأشراف (٣٥٨٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٦٠، ٤/١٤٠)، سنن الدارمی/الصلاة ٢١ (١٢٥٣) (حسن صحیح )