Sunan Abu Dawood 412

نماز کا بیان

412Sunan Abu Dawood

جس نماز کی ایک رکعت پائی تو اس نے گویا پوری نماز پائی

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ، وَمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْفَجْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے سورج ڈوبنے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالی تو اس نے نماز عصر پالی، اور جس شخص نے سورج نکلنے سے پہلے فجر کی ایک رکعت پالی تو اس نے نماز فجر پالی ١ ؎۔

Abu Hurairah reported the Messenger of Allah ﷺ as saying: If anyone says a rakah of the Asr prayer before sunset, he has observed (the Asr prayer), and if anyone performs a rakah of the Fajr prayer, he has observed (the Fajr prayer).

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی فجر اور عصر دونوں ادا سمجھی جائیں گی نہ کہ قضا، اس سے معلوم ہوا کہ فجر کا وقت سورج نکلنے تک، اور عصر کا وقت سورج ڈوبنے تک رہتا ہے، البتہ دھوپ میں زردی آجانے کے بعد وقت مکروہ ہوجاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ٣٠ (٦٠٨)، سنن النسائی/المواقیت ١٠ (٥١٥)، ٢٨ (٥٥١)، (تحفة الأشراف: ١٣٥٧٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المواقیت ٢٨ (٥٧٩)، سنن الترمذی/الصلاة ٢٥ (١٨٦)، سنن النسائی/١١ (٥١٦، ٥١٧)، سنن ابن ماجہ/الصلاة ١١ (١١٢٢)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة ١(٥)، مسند احمد (٢/٢٥٤، ٢٦٠، ٢٨٢، ٣٤٨، ٣٩٩، ٤٦٢، ٤٧٤)، سنن الدارمی/الصلاة ٢٢ (١٢٥٨) (صحیح )