Sunan Abu Dawood 4073

لباس کا بیان

4073Sunan Abu Dawood

سرخ رنگ کی اجازت کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَخْطُبُ عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ.

عامر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منیٰ میں ایک خچر پر خطبہ دیتے دیکھا، آپ پر لال چادر تھی اور علی ؓ آپ کے آگے آپ کی آواز دوسروں تک پہنچا رہے تھے ١ ؎۔

Narrated Amir: I saw the Messenger of Allah ﷺ at Mina giving sermon on a mule and wearing a red garment, while Ali was announcing.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ جو کہتے ہیں اسے بلند آواز سے پکار کر کہہ دیتے تاکہ آپ کی باتیں لوگوں کو پہنچ جائیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٥٠٥٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٧٧) (صحیح )