یمنی چادر کے بیان میں
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: قُلْنَا لِأَنَسٍ يَعْنِي ابْنَ مَالِكٍأَيُّ اللِّبَاسِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ أَعْجَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: الْحِبَرَةُ.
قتادہ کہتے ہیں ہم نے انس بن مالک ؓ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ کو کون سا لباس زیادہ محبوب یا زیادہ پسند تھا؟ تو انہوں نے کہا: دھاری دار یمنی چادر ١ ؎۔
Narrated Qatadah (RA) : We asked Anas bin Malik (RA): Which cloth was dearer to the Messenger of Allah ﷺ ? or Which cloth did the Messenger of Allah ﷺ like best to wear ? He replied: The striped cloaks (hibrah).
Notes · وضاحت
١ ؎: حبرہ: یمن کے اچھے کپڑوں کو کہتے تھے، اور یہاں اس سے یمن کی لال رنگ کی خط دار چادر جو سوت یا کتان کی ہوتی تھی مراد ہے، اور اس کا شمار عرب کے بہترین کپڑوں میں تھا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ١٨ (٥٨١٢)، صحیح مسلم/اللباس ٥ (٢٠٧٩)، (تحفة الأشراف: ١٣٩٥)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس ٤٥ (١٧٨٧)، الشمائل ٨ (٦٠)، مسند احمد (٣/١٣٤، ١٨٤، ٢٥١، ٢٩١) (صحیح )