ام ولد (باندی) کی آزادی کا بیان
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: بِعْنَا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَانَا فَانْتَهَيْنَا.
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ اور ابوبکر ؓ کے عہد میں ام ولد ١ ؎ کو بیچا کرتے تھے، پھر جب عمر ؓ کا زمانہ آیا تو انہوں نے ہمیں اس کے بیچنے سے روک دیا چناچہ ہم رک گئے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah (RA) : We sold slave-mothers during the time of the Messenger of Allah ﷺ and of Abu Bakr. When Umar was in power, he forbade us and we stopped.
Notes · وضاحت
١ ؎: ام ولد: اس لونڈی کو کہتے ہیں جو مالک کے نطفہ سے بچہ جنے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٢٨٣٥، ٢٤٧٥)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/العتق ٢ (٢٥١٧) (صحیح )