منی کپڑے میں لگ جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَاحْتَلَمَ، فَأَبْصَرَتْهُ جَارِيَةٌ لِعَائِشَةَ وَهُوَ يَغْسِلُ أَثَرَ الْجَنَابَةِ مِنْ ثَوْبِهِ أَوْ يَغْسِلُ ثَوْبَهُ، فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَأَنَا أَفْرُكُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ الْأَعْمَشُ، كَمَا رَوَاهُ الْحَكَمُ.
ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ وہ ام المؤمنین عائشہ ؓ کے پاس تھے، ہمام کو احتلام ہوگیا، تو عائشہ ؓ کی ایک لونڈی نے انہیں دیکھ لیا کہ وہ اپنے کپڑے سے جنابت کے اثر کو یا اپنے کپڑے کو دھو رہے ہیں، اس نے عائشہ ؓ کو بتایا تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ کے کپڑے سے منی کھرچتے دیکھا ہے۔
Hammam bin al-Harith reported, he has a sexual dream when he was staying with Aisha (RA) . The slave girl of Aisha (RA) saw him while he was washing the mark of defilement, or he was washing his clothe. She informed Aisha (RA) who said: He witnessed me rubbing off the semen from the clothe of the Messenger of Allah ﷺ . Abu Dawud said: Al-Amash narrated it as narrated by al-Hakam.