Sunan Abu Dawood 3706

پینے کا بیان

3706Sunan Abu Dawood

دو چیزوں کو ملا کر شراب بنانے کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ، حَدَّثَتْنِي رَيْطَةُ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْهُ ؟، قَالَتْ: كَانَيَنْهَانَا أَنْ نَعْجُمَ النَّوَى طَبْخًا، أَوْ نَخْلِطَ الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ.

کبشہ بنت ابی مریم کہتی ہیں کہ میں نے ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے ان چیزوں کے متعلق پوچھا جن سے نبی اکرم ﷺ منع کرتے تھے، تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ ہمیں کھجور کو زیادہ پکانے سے جس سے اس کی گٹھلی ضائع ہوجائے، اور کشمش کے ساتھ کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع کرتے تھے۔

Narrated Umm Salamah, Ummul Muminin (RA) : Kabshah, daughter of Abu Maryam, asked Umm Salamah (Allah be pleased with her): What did the Prophet ﷺ prohibit? She replied: He forbade us to boil dates so much so that the kernels are spoiled, and to mix raisins and dried dates.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١٨٢٨٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٢٩٦) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ثابت لین الحدیث اور ربطہ مجہول ہیں، اور کبشہ بھی غیر معروف ہے )