Sunan Abu Dawood 3690

پینے کا بیانDrinks
صحیح

شراب کے برتنوں کا بیان

ابن عمر اور ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تمبی، سبز رنگ کے برتن، تارکول ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے برتن ١ ؎ سے منع فرمایا ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَا: نَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ.

Ibn Umar and Ibn Abbas said: We testify that the Messenger of Allah ﷺ forbade (the use of) gourds, green jars, receptacles smeared with pitch, and hollowed stumps of palm-trees.

About this hadith: grade, notes, sources
Notes · وضاحت
١ ؎ : حدیث میں وارد الفاظ : دباء ، حنتم، مزفت اور نقیر مختلف برتنوں کے نام ہیں جس میں زمانہ جاہلیت میں شراب بنائی اور رکھی جاتی تھی جب شراب حرام ہوئی تو نبی اکرم ﷺ نے ان برتنوں کے استعمال سے بھی منع فرما دیا تھا، بعد میں یہ ممانعت بریدہ اسلمی (رض) کی روایت كنت نہيتكم عن الأوعية فاشربوا في كل وعاء سے منسوخ ہوگئی۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ٦ (١٩٩٧) ، سنن النسائی/الأشربة ٣٦ (٥٦٤٦) ، (تحفة الأشراف : ٥٦٢٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٣٥٢) (صحیح )