اچھی طرح ادائیگی کا بیان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ لِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ، فَقَضَانِي وَزَادَنِي.
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میرا کچھ قرض نبی اکرم ﷺ پر تھا، تو آپ نے مجھے ادا کیا اور زیادہ کر کے دیا ١ ؎۔
Narrated Jabir ibn Abdullah (RA) : The Prophet ﷺ owed me a debt and gave me something extra when he paid it.
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ اگر قرضدار اپنی خوشی سے بغیر کسی شرط کے زیادہ دے تو اس کے لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٥٩ (٤٤٣)، والوکالة ٨ (٢٣٠٩)، والاستقراض ٧ (٢٣٩٤)، والھبة ٣٢ (٣٦٠٣)، صحیح مسلم/المسافرین ١١ (٧١٥)، سنن النسائی/البیوع ٥١ (٤٥٩٤)، (تحفة الأشراف: ٢٥٧٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٢٩٩، ٣٠٢، ٣١٩، ٣٦٣) (صحیح )