میت کی طرف سے کسی دوسرے کیلئے نذر پوری کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا نَذْرٌ لَمْ تَقْضِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْضِهِ عَنْهَا.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ سعد بن عبادہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا اور کہا کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کے ذمہ ایک نذر تھی جسے وہ پوری نہ کرسکیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم ان کی جانب سے پوری کر دو ۔
Narrated Ibn Abbas (RA) : Saad bin Ubadah asked the Messenger of Allah ﷺ : My Mother has died and she could not fulfill her vow which she had taken. The Messenger of Allah ﷺ said: Fulfill it on her behalf.