جب امام جنازہ کی نماز پڑھائے تو اس کو میت کے کسی حصہ جسم کو مقابل کھڑ ہونا چاہئے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا، فَقَامَ عَلَيْهَا لِلصَّلَاةِ وَسَطَهَا.
سمرہ بن جندب ؓ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کے پیچھے ایک ایسی عورت کی نماز جنازہ پڑھی جو حالت نفاس میں مرگئی تھی تو آپ ﷺ نماز کے لیے اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے۔
Narrated Samurah bin Jundab (RA) : I prayed behing the Prophet ﷺ over a woman who died in childbirth, and he stood opposite her waist.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحیض ٢٩ (٣٣٢)، والجنائز ٦٢ (١٣٣١)، ٦٣ (١٣٣٢)، صحیح مسلم/الجنائز ٢٧ (٩٦٤)، سنن الترمذی/الجنائز ٤٥ (١٠٣٥)، سنن النسائی/الحیض والاستحاضة ٢٥ (٣٩٣)، الجنائز ٧٣ (١٩٧٨)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢١ (١٤٩٣)، (تحفة الأشراف: ٤٦٢٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/١٤، ١٩) (صحیح )