میت کو بوسہ دینے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُقَبِّلُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ وَهُوَ مَيِّتٌ. حتَّى رَأَيْتُ الدُّمُوعَ تَسِيلُ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو عثمان بن مظعون ١ ؎ ؓ کو بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے، ان کا انتقال ہوچکا تھا، میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : I saw the Messenger of Allah ﷺ that he kissed Uthman ibn Mazun while he was dead, and I saw that tears were flowing (from his eyes).
Notes · وضاحت
١ ؎: عثمان بن مظعون ؓ رسول اللہ ﷺ کے رضاعی بھائی تھے، مدینہ میں مہاجرین میں سب سے پہلے انہیں کا انتقال ہوا۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الجنائز ١٤ (٩٨٩)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٧ (١٤٥٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٤٥٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٤٣، ٥٥، ٢٠٦) (صحیح )