جس عورت سے لعان ہو اس کے بچہ کی میراث کا بیان
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، وَمُوسَى بْنُ عَامِرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جَابِرٍ، حَدَّثَنَا مَكْحُولٌ، قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِيرَاثَ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّهِ وَلِوَرَثَتِهَا مِنْ بَعْدِهَا.
مکحول کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے لعان والی عورت کے بچے کی میراث اس کی ماں کو دلائی ہے پھر اس کی ماں کے بعد ماں کے وارثوں کو دلائی ہے ١ ؎۔
Narrated Makhul (RA) : The Messenger of Allah ﷺ assigned the estate of a child of a woman about whom she had invoked a curse to her mother, and to her heirs after her.
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ باپ کو اور اس کے وارثوں کو بچے سے واسطہ نہ رہا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٨٧٧١)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الفرائض ٢٤ (٣٠١٠) (صحیح) (اگلی حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث بھی صحیح ہے ورنہ یہ مرسل روایت ہے کیونکہ مکحول تابعی ہیں )